1

کیا ’’چائے والے‘‘ کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے؟ کیا ارشد خان عمران خان کے دھرنے میں شرکت کریں‌ گے؟ سب کچھ بتا دیا

کیا ’’چائے والے‘‘ کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے؟ کیا ارشد خان عمران خان کے دھرنے میں شرکت کریں‌ گے؟ سب کچھ بتا دیا

اسلام‌ آباد ( پرائم نیوز) سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پروگرام میں ارشد خان ’’چائے والا‘‘ نے بڑا اعلان کر دیا. تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ارشد خان چائے والا کا کہنا ہے کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی میں‌ شوق رکھتا ہوں‌کہ کسی سیاسی جماعت کا حصہ بنوں. عمران خان کے دھرنے سے متعلق ارشد خان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ عمران خان کے دھرنے میں شرکت کریں‌ گے تو ارشد خان نے جواب دیا کہ میں جب سے پیدا ہوا ہوں آج تک کسی سیاسی جماعت کی کسی تقریب میں یا جلسے میں شرکت نہیں کی اور نہ ہی میں 2 نومبر کو ہونے والے عمران خان کے دھرنے میں جاؤں گا. ارشد خان نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھتا ہوں اور اسی وجہ سے یہاں تک، اس مقام پر پہنچا ہوں‌، مجھے صرف اپنے کام سے مطلب ہے اور میں اپنے کام سے کام رکھنے والا بندہ ہوں.

اپنا تبصرہ بھیجیں