سب سے بڑی مشکل حل ہو گئی.. فیس بک پر فرینڈ ریکوسٹ بھیجنے والا اکاؤنٹ اصل ہے یا نقل؟ اہم معلومات منظرعام پر

سب سے بڑی مشکل حل ہو گئی.. فیس بک پر فرینڈ ریکوسٹ بھیجنے والا اکاؤنٹ اصل ہے یا نقل؟ اہم معلومات منظرعام پر

لاہور ( پرائم نیوز) سوشل میڈیا دوسروں کےساتھ رابطے میں رہنے کا بہترین ذریعہ ہے. اس سلسلے میں فیس بک سماجی رابطوں کی سب سے مشہور ویب سائٹ ہے جس کے صارفین کی تعداد اربوں تک جا پہنچی ہے. فیس بک کا استعمال کرتے ہوئے اکثر صارفین کو کسی انجان فرد کی فرینڈ ریکوسٹ آنا شروع ہو جاتی ہیں. اگر کبھی ایسا ہو تو فرینڈ شپ رکوسٹ بھیجنے والے کی پروفائل کو چیک کرنا چاہیئے کہ اس میں کتنی تصویریں موجود ہیں. اگر اس میں زیادہ تر فوٹیج ٹیگذ ہیں‌ تو اکاؤنٹ فرضی ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے. اس کے علاوہ لڑکیوں کے نام سے بنے ہوئے فرضی اکاؤنٹ میں موبائل نمبر بھی دیا ہوتا ہے. اگر ایسا ہو تو خبردار ہو جائیں کیونکہ عموماً لڑکیاں بھی اس طرح سے اپنا نمبر شیئر نہیں کرتیں.

فرینڈ شپ ریکوسٹ بھیجنے والے کسی بھی شخص کا (About) سیکشن کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے. اگر اس میں سکول، کالج، کام یا رہنے کی جگہ کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں تو سمجھ جائیں کہ یہ اکاؤنٹ آپ کو پھنسانے کیلئے بنایا گیا ہے. علاوہ ازیں اگر آپ کو ریکوسٹ بھیجنے والا شخص رینڈم لوگوں کو اپنی لسٹ میں شامل کر رہا ہے تو اس بات کا امکان ہے کہ یہ اکاؤنٹ فرضی ہے.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں