1

دھرنے سے پہلے ہی عوام کا کام ہو گیا، حکومت نے کتنے روپے بجلی سستی کرنے کا اعلان کر دیا؟

دھرنے سے پہلے ہی عوام کا کام ہو گیا، حکومت نے کتنے روپے بجلی سستی کرنے کا اعلان کر دیا؟

اسلام آباد ( پرائم نیوز) دھرنے سے پہلے عوام کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی گئی ہے. حکومت نے بجلی سستی کرنے کا اعلان کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق ستمبر کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی پونے تین روپے سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے. نیپرا نجلی سستی کرنے کے بارے میں آج سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کرے گی. نیپرا کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ستمبر کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ 2 روپے 76 پیسے بجلی سستی کرنے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کیلئے فی یونٹ بجلی پر فیول لاگت 6 روپے 43 پیسے مقرر کی گئی تھی، تاہم بجلی پیداوار کے حتمی اعدادوشمار آنے پر یہ 3 روپے 67 پیسے رہی. نیپرا آج درخواست کی سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی. فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں