1

کاروباری افراد خوش ہو جائیں…عالمی بنک سے بڑی خبر آ گئی

کاروباری افراد خوش ہو جائیں…عالمی بنک سے بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان کیلئے عالمی بینک کی اہم رپورٹ میں بہتر کاروباری ماحول کے بارے میں رینکنگ میں تھوڑی بہتری آ گئی ہے. کاروباری طبقے کیلئے قرضوں کے حصول میں آسانی لیکن لوڈ شیڈنگ کا وبال جان نہیں چھوڑ رہا. عالمی بنک نے پاکستان کیلئے اہم رپورٹ جاری کر دی ہے. پاکستان کی بہتر ماحول سے متعلق رینکنگ میں چار درجے بہتری آئی ہے. بنک کی رپورٹ کے مطابق بہتر کاروباری ماحول میں پاکستان دنیا کے 190 ممالک میں ایک سو چوتالیس نمبر پرآ گیا ہے. پاکستان میں جائیداد کی رجسٹریشن کے حصول میں آسانی دیکھنے کو ملی ہے. کراچی اور لاہور میں الیکٹرانک کسٹم آٹو میشن سسٹم کے سبب سرحد پار تجارت میں اضافہ ہوا ہے. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تیزی سے کاروباری ماحول میں بہتری لانے والے دس ملکوں میں بھی شامل ہے. رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ تجارتی زعات کے حصول کیلئے 3 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں