1

ڈینگی وائرس نے پھر سے سر اُٹھا لیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌ کتنے افراد کو نشانہ بنایا؟ جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں‌ گے

ڈینگی وائرس نے پھر سے سر اُٹھا لیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌ کتنے افراد کو نشانہ بنایا؟ جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں‌ گے

تھر ( پرائم نیوز) تھرکے صحر میں ڈینگی پر قابو نہ پایا جا سکا، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 13 کیسز سامنے‌آئے ہیں، صحرائے تھر میں ڈینگی کے مرض نے شدت اختیار کر لی ہے. اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے 2 مہینوں میں پورے ضلع میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں 162 کا اضافہ ہوا ہے. پچھلے 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے کیسز میں 6 مٹھی، 4 اسلام کوٹ، 1 چھاچھرو اور 2 ننگر پارکر سے تعلق رکھتے ہیں. دوسری طرف ڈی ایچ او ڈاکٹر چندر گومانی نے کہا ہے کہ ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں لائے جانے والے مریضوں کی تعداد 101 ہو گئی ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں