1

2 نومبر دھرنا…. عدالت نے نیا حکم جاری کر دیا

2نومبر دھرنا…. عدالت نے نیا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد بند کرنے سے منع کر دیا ہے. سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ہدایات جاری کیں ہے کہ شہر میں کوئی کنٹینر نہ لگے، سڑکیں بند نہ ہوں، کوئی امتحان ری شیڈول نہیں ہوگا، اسکول کھلے رہیں‌ گے، امپائر صرف پاکستان کی عدالتیں ہیں، یہ سب پر واضح ہونا چاہیئے. پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا روکنے کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی. جسٹس شوکت عزیز صدیقی نےعمران خان کو 31 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے.

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے 2 نومبر کے دھرنے کے پیش نظر حکومت کی طرف سے پولیس کو صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے. نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے 2 نومبر کو ہونے والے دھرنے پر سیکیورٹی پلان سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے پولیس حکام نے شرکت کی، دھرنے اور شہر کو بند کرنے سے روکنے کی حکمت عملی پر توجہ دی گئی. ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران پولیس اہلکاروں کو صورتحال سنبھالنے کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں