1

معروف ترین کیمرے بنانے والی کمپنی نے زبردست موبائل فون تیار کر لیا، خصوصیات جان کر ہر کوئی خریدنے کی خواہش کرے

معروف ترین کیمرے بنانے والی کمپنی نے زبردست موبائل فون تیار کر لیا، خصوصیات جان کر ہر کوئی خریدنے کی خواہش کرے

پجنگ ( پرائم نیوز) کوڈک کمینی نے فوٹو گرافر حضرات کیلئے اینڈ رائیڈ اسمارٹ فون متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے. موبائل کا ڈیزائن 1941ء کے کیمرے جیسا ہوگا، اس کا کیمرہ 21 میگا پکسل اور آئی فون سیون سے کئی گنا زیادہ بہتر ہوگا. منگل کو چائنہ ریڈیو انٹرنیشل کا کہنا ہے کہ کیمرے بنانے والی معروف کمپنی کوڈک نے فوٹو گرافر کے کیلئے خصوصی کیمرہ بنانے کا اعلان کردیا ہے جس کا ڈیزائن 1941ء کے کیمرے جیسا ہوگا. کوڈک ایکٹرا نامی اس موبائل فون بارے کمپنی نے کہا ہے کہ یہ موبائل فون فوٹو گرافی کیلئے ہے جس کی تصاویر پروفیشنل کیمرے جیسی ہوں گی. اس موبائل کا 21 میگا پکسل ریئر کیمرہ آئی فون سیون سے کئی گنا بہتر ہو گا اور کوڈک کیلئے یہ فون بل اٹ نامی ایک کمپنی نے متعارف کیا ہے جس نے کہا ہے کہ کوڈ ک نے ایک عام ڈی ایس ایل آر کیمرے میں استعمال کر کے دیکھا اور نتیجہ حیران کن رہا. اس فون کی سکرین 5 انچ ڈی ہو گی جبکہ 32 جی بی میموری 4 کے ویڈیو بنانے کی صلاحیت اور ہیلوایکس 20 پروسیسر وغیرہ اس کے دیگر نمایاں فیچرز ہیں. اس موبائل فون کی قیمت 449 برطانوی پونڈ مقرر کی گئی ہے اور اس سال دسمبر میں سب سے پہلے یہ فون یورپ میں فروخت ہونے کیلئے دستیاب ہوگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں