1

کھلاڑیوں کے پش اپس پر پابندی… پی ٹی آئی نے اہم اقدام اٹھا لیا

کھلاڑیوں کے پش اپس پر پابندی… پی ٹی آئی نے اہم اقدام اٹھا لیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے پش اپس لگانے میں کیا حرج ہے؟ حکومتیں نئی چیزیں نکال کر پانامہ سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے. بدھ کے دن نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے پش اپس پر پابندی میری سمجھ سے باہر ہے. دنیا بھر کے کھلاڑی جیت کے موقع پر منفرد انداز سے ڈانس کرتے ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں کا پش اپس نکالنا بھی خوشی منانے کا مخصوص انداز ہے.

خیال رہے کہ نجم سیٹھی نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے سامنے انکشاف کیا ہے کی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے پش اپس نکالنے پر پابندی لگا دی ہے. قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دورہ انگلینڈ کے دوران میچ جیت کر پش اپس نکالے تھے جسے کمنٹیٹرنے بھی سراہا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں