1

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ، عدالت نے نیا حکم جاری کر دیا، حکومت کی دوڑیں لگ گئیں

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ، عدالت نے نیا حکم جاری کر دیا، حکومت کی دوڑیں لگ گئیں

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نےاورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبوں کے معاہدوں کی شفافیت سے متعلق درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے. درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے معاہدوں میں شفافیت کو مدنظر نہیں رکھا. منظور افراد کو ٹھیکے دیے ہیں‌اور قواعد و ضوابط کا خیال نہیں رکھا جبکہ منصوبے کہ ایک سے زائد پی سی ون بنائے گے. میرٹ کو نظر انداز کرنے سے منصوبے کی لاگت میں دگنا اضافہ ہوا ہے. ان معاہدوں کی تفصیلات طلب کی جائیں. عدالت نے پنجاب حکومت کی لمبی تاریخ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں. 9 نومبر سے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں