1

سردی کے موسم کی آمد آمد… گھر بیٹھے ایسے حکیمانہ نسخے اپنائیں جس سے آپ بے شمار فائدے حاصل کر سکتے ہیں

سردی کے موسم کی آمد آمد… گھر بیٹھے ایسے حکیمانہ نسخے اپنائیں جس سے آپ بے شمار فائدے حاصل کر سکتے ہیں

لاہور ( پرائم نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خزاں اور موسم سرما بالخصوص پھپھڑوں کیلئے گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں، اس لیے ان کا مقابلہ کرنے کیلئے ضروری دوائیں اور احتیاطی تدابیر پر پہلے ہی سے عمل پیرا ہونا چاہیئے. ان خیالات کا اظہار پروفیسر حکیم سلیم احمد خان، حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم سید عمران فیاض، حیم افضٌ میو، حکیم عمر فاروق گوندل، حکیم محمد اسماعیل، حکیم غلام محمد مرتضی مجاہد، حکیم وسیم انور، حکیم احمد حسن نوری، حکیم عطاء الرحمان صدیقی اور حکیم حامد محمود نے موسم سرما کی احتیاطی تدابیر کے موضوع پر منعقدہ طبی مذاکرہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا.

حکماء کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے صحت پر رونما ہونے والے برے اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر خالص شہد ملا کر گھونٹ گھونٹ پینا مفید ہے. لونگ، دارچینی، سیاہ مرچ اور سونٹھ ( زنجبیل) کے سفوف کی ایک چٹکی گرم قہوے میں ملا کر شہد سے میٹھا کر کے پینا مفید ہے، اس سے جسم میں حرارت بڑھتی ہے اور قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے. ان کے علاوہ بنفشہ اور برگ تلسی کی چائے اور لہسن کی چٹنی بھی اس موسم میں فائدہ مند ثابت ہوتی ہے. ان کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں جلدی امراض، کھانسی ، جوڑوں کا درد اور دیگر بلغمی امراض میں اضافہ ہوتا ہے. چہرے کی حفاظت کیلئے گلیسرین اور لیموں کا رس عرق گلاب میں ملا کر لگانے سےکافی فائدہ پہنچتا ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں