1

’’بے شک اللہ دعاؤں کا سننے والا ہے‘‘ شہادت نوش کرنے والے روح اللہ نے اپنی والدہ سے ایسی کون سی بات کہی تھی جوسچ ثابت ہو گئی

’’بے شک اللہ دعاؤں کا سننے والا ہے‘‘ شہادت نوش کرنے والے روح اللہ نے اپنی والدہ سے ایسی کون سی بات کہی تھی جوسچ ثابت ہو گئی

کوئٹہ ( پرائم نیوز) کوئٹہ میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن روح اللہ کا نام فہرست میں شامل ہے. روح اللہ کے بارے میں یہ بات سنی گئی ہے کہ 2 ماہ بعد وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے تھے. روح اللہ کی بہادری پر پاک فوج کی طرف سے انہیں تمغہ جرات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے. روح اللہ کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ روح اللہ اپنی والدہ سے کہتا تھا کہ ماں، دعا کرو میں شہید ہو جاؤں.

روح اللہ کے والد کا کہنا ہے کہ میں روح اللہ کو ڈاکٹر بنانا چاہتا تھا لیکن اپنے وطن سے محبت اور جانثاری کے جذبے نے روح اللہ کو اپنے ارادے پر پختہ رکھا اور وہ پاک فوج کا حصہ بن گیا. روح اللہ کا لگاؤ فوج کے ساتھ تھا اور وہ کہتا تھا کہ اگر وہ وطن عزیز کیلئے شہید ہو گیا یہ قابل فخر بات ہے. روح اللہ اس سے پہلے بھی کئی آپریشنز کا حصہ بن چکے ہیں جن میں آرمی پبلک سکول پشارو کا آپریشن بھی شامل ہے لیکن اس بار خدا تعالیٰ نے روح اللہ کو شہادت کے رتبے سے نواز دیا.

واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس ٹریننگ کالج میں دہشتگردوں کے حملے میں کیپٹن روح اللہ نے بھی جام شہادت نوش کیا، کیپٹن روح اللہ ایلیٹ آرمی کمانڈو تھے، شہید کیپٹن روح اللہ کا تعلق شبقدر سے تھا. کیپٹن روح اللہ تربیتی مرکز میں آپریشن کے دوران شہید ہوئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں