1

ہم ہر وقت پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہیں… روس نے اہم معاملے میں وطن عزیز کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا

ہم ہر وقت پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہیں… روس نے اہم معاملے میں وطن عزیز کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) روسی صدر ولاد میر پیوٹن نے کوئٹہ انسانیت سوز حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور پاکستان کو دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے تعاون کی پیشکش کی ہے. غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولاد میر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں پُر امید ہوں کہ کوئٹہ دھماکے کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا. انہوں نے کہا ہے کہ اس بربریت کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ضرور ملنی چاہیئے، انہوں نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان سے تعاون کی پیشکش بھی کی ہے.

خیال رہے کہ روسی صدر نے اس سے پہلے کوئٹہ میں وکلا پر حملے کے بعد پاکستان کو تعاون کی پشکش کی تھی. انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف روس پاکستان کی مدد کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں