1

پاکستان کے بڑے شہر پر قیامت ٹوٹ پڑی، متعدد افراد ہلاک اور زخمی

پاکستان کے بڑے شہر پر قیامت ٹوٹ پڑی، متعدد افراد ہلاک اور زخمی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) مانسہرہ کے نواحی علاقے میں باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے مہاڑ پھبلڑہ میں باراتیوں کی بس کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے باعث 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں خواجہ سرا بھی شامل ہیں.حادثے میں 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے.

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا اور بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے. بارات واپس آ رہی تھی کہ راستے میں بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی. بس میں خواجہ سراؤں سمیت 50 سے زائد باراتی سوار تھے. حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور امداری ٹیمیں موقع پر ہی پہنچ گئی جنہوں‌ نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں