1

’’قومی ٹیم کے پش اپس‘‘ معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا، وہ حکم مل گیا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا

’’قومی ٹیم کے پش اپس‘‘ معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا، وہ حکم مل گیا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے پش اپس کا معاملہ پارلیمنٹ تک پہنچ گیا، حکومتی ارکان نے کرکٹرز کے پش اپس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جہاں ن لیگ کےممبر قومی اسمبلی رانا افضل خان نے کرکٹرز کے پش اپس لگانے پر اعتراض کیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اس سے کس کو پیغام دے رہے تھے، جیت پر پش اپس اور ہار پرخاموشی؟ یہ سب کیا ہے؟

پی سی بی گورننگ باڈی کے رکن نجم سیٹھی نے کمیٹی سے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے آرمی انسٹرکٹرز سے ٹریننگ لینے کے بعد انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پش اپس نکالے تاہم کرکٹ بورڈ نے انہیں میچز کے دوران پش اپس لگانے سے روک دیا ہے. نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ان کے پاس کرکٹ کھیلنے کیلئے سفارشوں کی بھر مار ہے، وہ ان کیمرا اجلاس میں‌ تمام تلخ حقائق بیان کرنے کیلئے تیار ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں