1

’’سی پیک منصوبہ‘‘ وزیر اعظم نواز شریف نے دیگر ممالک کو بھی اہم فیصلے سے آگاہ کر دیا

’’سی پیک منصوبہ‘‘ وزیر اعظم نواز شریف نے دیگر ممالک کو بھی اہم فیصلے سے آگاہ کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کارک ملکوں کی شرکت ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدلے گی جس سے رکن ممالک میں تعاون غربت کے خاتمے کیلئے اہم ثابت ہوگا، علاقائی روابط میں مضبوطی کیلئے مواصلاتی نظام کی ترقی ضروری ہے، کارک پروگرام کا تصور 1996 میں پیش ہوا تھا. بدھ کو وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون تنظیم کارک کے پندرھویں اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف خطاب کر رہے تھے.

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پندھوریں اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے مندوبین کا خیر مقدم کرتے ہیں. کارک ملکوں کی شرکت ترقی کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرے گا اور رکن ممالک میں تعاون غربت کو ختم کرنے کیلئے اہم ثابت ہو گا. ان کا مزید کہنا ہے کہ علاقائی رابطوں میں‌ مضبوطی کیلئے مواصلاتی نظام کی ترقی ضروری ہے. کارک پرگرام کا تصور 1996ء میں پیش کیا گیا. کارک کا مقصد رکن ملکوں میں‌ پائیدار ترقی کے اہداف کی وصولی ہے.

کارک رکن ملکوں میں تعاون بڑھانے کیلئے اہم فورم ہے. وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کارک ملک آپس میں‌ ٹرانسپورٹ، تجارت اور توانائی میں تعاون کر سکتے ہیں. کارک وسط ایشیائی ریاستوں کی منڈیوں تک پہنچنے کیلئے اہم منصوبہ ہے. پاکستان سول ایسوسی ایشن اتھارٹی کارک ملکوں میں اہم ادارہ ہے. سی پیک منصوبے کے فوائد کارک ملکوں کو بھی پہنچیں گے. کارک منصوبے میں اے ڈی بی اور دوسرے شراکت دار تعاون مہیا کر رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں