1

پی ٹی آئی سوگ میں ڈوب گیا، اہم رہنما پر قاتلانہ حملہ، بیٹے سمیت جاں بحق

پی ٹی آئی سوگ میں ڈوب گیا، اہم رہنما پر قاتلانہ حملہ، بیٹے سمیت جاں بحق

اسلام آباد ( پرائم نیوز) تحریک انصاف کے ممتاز رہنما اور یونین کونسل جبی نظام پور کے نائب ناظم قاتلانہ حملے میں اپنے آٹھ سالہ بیٹے سمیت گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں. پولیس کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ممتاز رہنما اور یونین کونسل جبی نظام پور کے نائب مقتول ارشد خان اپنے آٹھ سالہ بیٹے کے ساتھ موٹر کار میں کامرہ سے گاؤں جبی جا رہے تھے کہ اٹک پل کے قریب نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کو گن پوائنٹ پر روکا اور شناخت ہونے پر اندھا دھن فائرنگ کر دی. فائرنگ سے باپ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے. پولیس نے جائے وقوع پر گولیوں کے خول اور دوسرے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں. پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلانہ حملہ پرانی دشمنی کا شا خسانہ لگ رہا ہے. پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں