1

لاہور تاریخی عمارت کے قریب زور دار دھماکہ، جانی نقصان ہو گیا

لاہور تاریخی عمارت کے قریب زور دار دھماکہ، جانی نقصان ہو گیا

لاہور ( پرائم نیوز) لاہور کے علاقے موچی گیٹ کے قریب مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق اندرون موچی گیٹ میں 2 منزلہ مکان کی چھت دھماکے کے بعد زمین بوس ہو گئی. حادثے میں خواتین سمیت 8 افراد کو نکال کر میو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں ایک شخص زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دیگر کی حالت خطرے سے باہر ہے. حادثے کے بعد امدای ٹیموں نے زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا جبکہ مکان کے ملبے سے ہینڈ‌ گرنیڈ کا خول بھی بر آمد ہوا ہے جس کے بعد تفتیشش شروع کر دی گئی ہے. پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ مکان گرنے سے پہلے زرود دار دھماکے کی آواز سنائی دی تھی جس کے بعد مکان زمین بوس ہوا. مکان میں چار فیملیاں رہائش پذیر تھیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں