11

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

لاہور ( پرائم نیوز) قومی ایئر لائنز پی آئی اے نے مسافروں کی سہولت کیلئے لاہور اور کراچی کے درمیان دو اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے. ان پروازوں کا باقاعدہ آغاز 30 اکتوبر سے کیا جائے گا. اس سلسلے میں لاہور سے پہلی پرواز30 اکتوبرکو سہ پہر 3 بجے کراچی کیلئے روانہ ہو گی جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز اس صبح 11 بجے لاہور پہنچے گی.

واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے بیرون ملک پروازوں کیلئے کرایوں میں کمی کر دی. تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے برطانیہ کے دو بڑے شہروں لندن اور بر منگھم کی پروازو‌ں کیلئے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے. پی آئی اے ترجمان نے کہا ہے کہ کرایوں میں کمی اکانومی کلاس کے مسافروں کیلئے کی گئی ہے تاہم رعایتی قیمتوں پر ٹکٹ 30 نومبر تک لیے جا سکتے ہیں جس کے بعد یہ آفر ختم کر دی جائے گی.

خیال رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز پی آئی اے نے مسافروں کو سام سنگ گلیکسی نوٹ سیون ساتھ لانے سے منع کر دیا ہے. اتوار کو ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ سام سنگ گلیکسی نوٹ سیون سفر کے دوران اپنے ساتھ نہ لائیں.دوسری جانب سام سنگ حکام کا کہنا ہے کہ گلیکسی نوٹ سیون میں چارجنگ کے دوران بیٹری پھٹنے کے بعد اس کی فروخت بند کر دی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں