1

کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کے بعد ملک بھر کے بڑے شہروں میں اہم کام ہو گیا

کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کے بعد ملک بھر کے بڑے شہروں میں اہم کام ہو گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں دہشت گردی کے بعد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی سمیت تمام بڑے شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے تمام شہروں میں‌ کوئٹہ میں دہشت گردی کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دی گئی ہیں. جڑواں شہر میں سرکاری و غیرسرکاری اداروں، ریلوے اسٹیشنز اور ایئر پورٹس پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، شہروں کے خارجی اور داخلی راستوں پر اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، شہروں کی آنے اور جانے والی گاڑیوں اور مشکوک افراد کی تلاشی لی جاتی رہی. آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے صوبے بھر کے حساس اور سرکاری مقامات کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے.

ان کا مزید کہنا ہے کہ سکیورٹی ہائی الرٹ کی وجہ سے تمام ایس ایچ اوز اپنے تھانوں میں موجود رہیں. انہوں نے کراچی کے داخلی راستوں اور ناکوں سمیت سندھ بھر میں موجود پولیس ٹریننگ کالجز اور پولیس اہلکاروں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات دی ہیں. ڈی آئی جی لاہور حیدر اشرف نے شہر کی سکیورٹی کو خصوصی ہدایات کرتے ہوئے پولیس لائن، قربان پولیس لائن، ریلوے اسٹیشن، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی پولیس تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں