1

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس… بڑے بڑے فیصلے متوقع

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس… بڑے بڑے فیصلے متوقع

کوئٹہ ( پرائم نیوز) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں کوئٹہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سانحہ کوئٹہ سمیت ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا. ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، گورنر اور وزیراعلیٰ‌ بلوچستان، کمانڈر سدرن کمانڈ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی ایم او بھی شریک ہوئے. اس سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ کوئٹہ میں زخمی ہونے والوں کی اسپتال جا کر عیادت کی. جبکہ انہوں نے پولیس ٹریننگ سکول میں خودکش دھماکوں اور فائرنگ کی نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کیلئے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں