1

سانحہ کوئٹہ، دہشت گرد ٹریننگ سنٹر میں کیسے داخل ہوئے اور تباہی پھیلانے کیلئے کونسا مواد استعمال کیا؟ تفصیلات منظرعام پر

سانحہ کوئٹہ، دہشت گرد ٹریننگ سنٹر میں کیسے داخل ہوئے اور تباہی پھیلانے کیلئے کونسا مواد استعمال کیا؟ تفصیلات منظرعام پر

کوئٹہ ( پرائم نیوز) پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ میں خطرناک کیمیکل سی 4 کے استعمال سے ہاسٹل کےمتعدد کمرے جل کر سیاہ ہو گئے، حملہ آور پچھلی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے. نجی ٹی وی کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ٹریننگ کالج میں اس قدر خطرناک 2 خود کش دھماکے کئے گئے کہ ان دھماکوں میں استعمال ہونے والے کیمیکل سی فور سے ہاسٹل کے متعدد کمرے جل کر سیاہ ہو گئے. سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ‌آور پچھلی دیوار پھلانگ کر پولیس ٹریننگ سنٹر میں داخل ہوئے.

واضح رہے کہ پچھلے دنوں پیر کی رات دہشت گردوں نے پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ پر حملہ کر دیا. پولیس ٹریننگ کالج میں 2 خود کش دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 61 افراد شہید اور 117 زخمی ہوگئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں