0

انتہائی افسوسناک خبر، پاکستان کے بعد دوست ملک میں دھماکہ، بڑی تعداد میں ہلاکتیں

انتہائی افسوسناک خبر، پاکستان کے بعد دوست ملک میں دھماکہ، بڑی تعداد میں ہلاکتیں

پجنگ ( پرائم نیوز) پاکستان میں دھماکہ ہونے کے بعد دوست ملک میں بھی دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں اور متعدد افراد زخمی ہو گئے.تفصٰلات کے مطابق چین کے شمالی مغربی صوبے میں شانزی کی فوجوکاونٹی میں ایک بم دھماکے سے سات افراد ہلاک ہو گئےاور95 زخمی ہو ئے، دھماکے سے بہت ساری عمارتوں کو نقصان ہوا، دھماکے سے زخمی ہونے والے بہت سے افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے. جبکہ امدادی کاروائیاں جاری ہیں ، غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق شن من ٹاون میں واقع ایک ہسپتال کے قریب دھماکہ ہوا ہے. وہا ں کے رہنے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ ایک عمارت میں غیر قانونی طور پر مواد رکھنے کی وجہ سے ہوا ہے. اور اسکی حکومت نے تصدیق نہیں کی ، جس عمارت میں دھماکہ ہوا وہ عمارت پوری طرح تباہ ہو چکی ہے، جبکہ آس پاس کی عمارتوں اور ہسپتالوں کو بھی کافی نقصان پہنچا. زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں