1

جاز (Jazz) چھا گیا، ایسی زبردست آفرز متعارف کرنے کا اعلان کر دیا کہ صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

جاز (Jazz) چھا گیا، ایسی زبردست آفرز متعارف کرنے کا اعلان کر دیا کہ صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

کراچی ( پرائم نیوز) جاز نے اپنے نئے معزز کسٹمرز کیلئے شاندار آفرز متعارف کرنے کے عزم کے ساتھ نئے آن نیٹ پیکجز کا اعلان کر دیا ہے. نئے رپورٹ فولیو میں دو پری پیڈ بنڈلز اور تین پوسٹ پیڈ ٹیرف پلانز شامل ہیں جن کے تحت جاز، وارد کے درمیان رابطہ کو آن نیٹ ٹریفک تصور کیا جائے گا. یہ پیکجز جاز اور وارد دونوں کسٹمرز کیلئے ایک ہی قیمت میں اور انتخاب کی آزادی کے میکانزم کے ساتھ دستیاب ہوں گے تاکہ دونوں کسٹمرز کو فائدہ پہنچ سکے اور جاز اور وارد نمبروں پر آن نیٹ کے طور پر رابطہ کر سکیں.

نئے پیکجز کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے موبی لنک کے چیف مارکیٹنگ آفیسر، آصف عزیز کا کہنا ہے کہ ہم ٹیلی کام کے مقامی منظر نامے کو نئے سرے سے ترتیب دینے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم پلان کرنے، ترقی دینے اور منفرد و پرکشش آفرز کیلئے اپنے تمام وسائل استعمال میں لا رہے ہیں تا کہ معزز کسٹمرز کی بڑھتی ہوئی امیدوں پر پورا اترا جا سکے. وارد کسٹمرز کو جاز فیملی میں خوش آمدید کہنے کا یہ ہمارا انداز ہے اور مستقبل میں مزید ہم آہنگی کی علامت ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں