1231

دہشتگردوں کا تعلق کس گروپ میں سے تھا؟ اہم خبر آگئی

دہشتگردوں کا تعلق کس گروپ میں سے تھا؟ اہم خبر آگئی

کوئٹہ ( پرائم نیوز) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن نے کہا کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کا تعلق لشکر جھنگوی سے تھا جہنیں افغانستان کی طرف سے ہدایا ت ملتی رہی تھیں.

مزید معلومات کے مطابق دہشت گردی کے خلاف کاروائی ختم کر نے کے بعد میڈیا سے با ت چیت کر تے ہوئے آئی جی ایف سی شیرافگن نے کہا کہ رات 11 بجکر 10 منٹ پر پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی خبر ملی جس کے فوری بعد قانون نافذ کر نے والے اداروں نے فوری کاروائی شروع کر دی اور دہشت گردوں کی طرف سے کلئیر نگ تک 4 گھنٹے لگے. ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی تعداد 3 تھی اور تینوں خود کش حملہ وار تھے جن کا تعلق لشکر جھنگوی اور العالمی سے تھا. جہنیں افغانستان سے ہدایات وصول ہورہی تھیں. آئی جی ایف نے مزید معلومات میں کہا کہ کوئیک ریسپانس فور س نے کاروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا جس کہ بعد 2 خود کش افراد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں زیادہ شہادتیں ہوئیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں