1

’’پولیس ٹریننگ سنٹر حملہ‘‘ عمران خان نے اہم بیان دے دیا

’’پولیس ٹریننگ سنٹر حملہ‘‘ عمران خان نے اہم بیان دے دیا

اسلام‌ آباد ( پرائم نیوز) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل کوئٹہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتشار کی خواہشمند قوتیں عدم استحکام کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہیں. عمران خان نے ایک بیان میں زیر تربیت جوانوں کی سلامتی اور حفاظت کیلئے فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کی خلاف جاری کاروائی کی کامیاب تکمیل اور جوانوں کی حفاظت کیلئے دعا کی ہے. عمران‌ خان کا کہنا ہے کہ کسی شرپسند کو ملک و ملت کے امن سے کھیلنے کی کوشش گوارا نہیں کی جائے گی، قوم اپنے جری اور بہادر جوانوں کی پشت پر کھڑی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں