1

کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، جنرل راحیل شریف نے زبردست اقدام اٹھا لیا

کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، جنرل راحیل شریف نے زبردست اقدام اٹھا لیا

راولپنڈی ( پرائم نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈر کوئٹہ اور ایف سی کے سربراہ میجر جنرل شیرافگن سے ٹیلی فون پر رابطیہ کیا ہے. پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کے حملے سے متعلق معلومات وصول کیں. اطلاعات کے مطابق آرمی چیف کوئٹہ میں موجود فوج کے اعلیٰ حاکم سے مسلسل رابطے میں رہے اور پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ ( ایس ایس جی) کے کمانڈو آپریشن کے دوران معلومات حاصل کرتے رہے. پاک فوج ذرائع کے مطابق آرمی چیف اپنی تمام مصروفیات ختم کرنے کے بعد کوئٹہ پہنچ چکے ہیں اور وہ سی ایم ایچ، سول اسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس جائیں گے اور زخمیوں کی عیادت کریں‌ گے. چیف آف آرمی سٹاف کی کوئٹہ آمد کے پیش نظر پاک فوج اور ایف سی کی طرف سے غیر معمولی حفاظتی انتظامات دیکھنے میں آ رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں