1

قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو فتح حاصل کرنے کیلئے زبردست ہدف دے دیا

قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو فتح حاصل کرنے کیلئے زبردست ہدف دے دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی دوسری اننگ227 رنز پر ڈکلیئر کر کے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کیلئے 456 رنز کا ہدف دے دیا ہے. میچ کے چوتھے دن پاکستان نے 114 رنزایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نا مکمل اننگ کا دوبارہ آغاز کیا تو اسد شفیق اور اظہر علی وکٹ پر موجود تھے. دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کیلئے 71 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اظہرعلی نے سنچری کا عمدہ موقع ہاتھ سے گنوا دیا اور 79 رنز بنانے کے بعد میگوئل کمنز کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے. اسد شفیق کی عمدہ فارم کا سلسلہ جاری رہا اور انہوں نے ایک اور نصف سینچری مکمل کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو ڈبل سینچری مکمل کرائی. یونس خان اور اسد شفیق نے تیسری وکٹ کیلئے 64 رنز جوڑ کر اسکور کو 227 رنز تک پہنچایا ہی تھا کہ کھانے کے وقفے کے ساتھ ہی مصباح الحق نے اننگ ڈکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا، اسد 58 اور یونس 29 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے. پاکستان نے پہلی اننگ کی برتری کی بدولت ویسٹ انڈیز کو فتح حاصل کرنے کیلئے 448 رنز کا ہدف دے دیا. ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگ میں 224 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور پاکستان ٹیم 228 رنز کے ساتھ نمایاں رہی.

اپنا تبصرہ بھیجیں