012

ایسی حیران کن بچی جسکی ایک بار نہیں بلکہ دو بار پیدائش ہوئی، انتہائی دلچسپ خبر

ایسی بچی جسکی ایک بار نہں بلکہ دو بار پیدائیش ہوئی’ حیراکن خبر.

پلانو ( پرائم نیوز ) ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی یہ ننھی سی لینلی بومر کی ہر سال دو بار سالگرہ منانی چاہیئے. اس کی وجہ یہ ہے کہ لینلی کی ایک بار نہں بلکہ دو بار پیدائش ہوئی ہے. دنیا میں اس کی قدرتی پیدائش سے پہلے بھی اس ننھی پری کو اس دنیا میں لایا جا چکا ہے، حقیقت میں پیدائیش سے 12 ہفتے پہلے ایک ٹیومر کی وجہ سے اس کی جان بچانے کے لیے ڈاکڑوں نے اسے 20 منٹ کے لیے پیٹ سے باہر نکال کر اس کا آ پریشن کیا اور پھر اسے پیٹ میں واپس داخل کر دیا. اور پھر 12 ہفتے بعد لینلی کی باقاعدہ پیدائش ہوئی. لینلی کی ماں مارگریٹ بومر جب روٹین کے مطابق الٹراساؤنڈ کرانے گئی تو ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ پیدا ہونے والے بچے کی کمر پر ٹیومر ہے. جب ٹیومرزیادہ ہونے لگ گیا تو ڈاکٹروں کے پاس آپریشن کر کے اس کا ٹیومر ختم کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہ بچا. ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے اسے باہر نکال کر اسکا ٹیومر نکال دیا. آپریشن ہونے کے بعد 12 ہفتوں تک لینلی کی ماں مارگریٹ کو پوری طرح آرام کر نے کو کہا ، جس کے بعد سی سیکشن کے ذریعے لینلی کی ایک بار پھر پیدائش ہوئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں