1

عمران خان کو اگر وزیر اعظم بننے کا شوق کا ہے تو ایک کام کریں… حمزہ شہباز شریف نے بڑی پیشکش کر دی

عمران خان کو اگر وزیر اعظم بننے کا شوق کا ہے تو ایک کام کریں… حمزہ شہباز شریف نے بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اگر وزیر اعظم بننے کا شوق ہےتو میں انکو اپنے پیسوں سے شیر وانی سلوا دیتا ہوں، عمران خان جہاں سے گزریں‌ گے وہاں وزیر اعظم کے نعرے لگوا دوں گا. میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2 نومبر کو کچھ نہیں‌ ہو گا، ہم پہلے بھی سرخرو ہوئے تھے انشااللہ اب بھی کامیاب ہوں گے، پی ٹی آئی کو دھرنوں اور احتجاج کے علاوہ اور آتا بھی کیا ہے، عمران خان نے پہلے بھی قوم کے 126 دن ضائع کیے تھے اور اب دوبارہ چینی سرمایہ کاری کے ذریعے بننے والے سی پیک منصوبے کے خلاف سازش کی جا رہی ہے. ان کا مزید کہنا ہے کہ عوام نا شعور ہیں وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے قرضہ معاف کروانے والے جہانگیر، قبضہ گروپ علیم خان کوخوب جانتے ہیں، عوام احتساب ضرور کریں‌ گے لیکن یہ احتساب 2018ء کے عام انتخاب میں ہو گا اور انشااللہ دوبارہ مسلم لیگ (ن) کو بھاری مینڈیٹ حاصل ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں