1

فضہ بتول کی گرفتاری، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی پر بڑی پابندی عائد

فضہ بتول کی گرفتاری، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی پر بڑی پابندی عائد

اسلام آباد ( پرائم نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم فضہ بتول کو ہر ماہ بعد بچہ والد سے ملوانے کا حکم دے دیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے سے ملاقات کے حوالے سے فضہ بتول کے سابق شوہر خرم خان کی درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی. عدالت نے فضہ بتول کو ہرماہ ملوانے کا پابند کردیا ہے اور کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی ہے. ذرائع کے مطابق فضہ بتول نے عدالتی احکامات کے باوجود والد سے بچے کی ملاقات نہ کرانے پرعدالت سے معافی بھی مانگی اور عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ بچےکی والد سے ملاقات کرائی جائےگی جس پر عدالت نےسماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی ہے.

خیال رہے کہ فضہ بتول کےسابق شوہر خرم خان نے بچے کی حوالگی کے حوالے سے فضہ بتول کےخلاف کیس دائر کیاتھا اور پچھلی سماعت پر گارڈین عدالت نےتوہین عدالت پر فضہ بتول کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے. خرم خان نے اپنےوکیل میاں جاوید غنی کی وساطت سے فضہ بتول کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نےفضہ بتول کو بچے سے ملاقات کرانے کا حکم دیا تھامگر انہوں نے انتھک کوششوں کے باوجود میرے سے ملاقات نہ کروائی.

اپنا تبصرہ بھیجیں