1

’’آج ہمارے نوجوان دنیا کو یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس کر سکتے ہیں کہ‘‘ جنرل راحیل شریف نے زبردست اعلان کر دیا

’’آج ہمارے نوجوان دنیا کو یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس کر سکتے ہیں کہ‘‘ جنرل راحیل شریف نے زبردست اعلان کر دیا

لاہور ( پرائم نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب ان کیلئے جنگ کی ایک نمایاں مثال ہے جبکہ اس کے کامیاب ملٹری آپریشن کیوجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں بھی استحکام و خوشحالی آتی نظر آئے گی. آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آج ہمارے نوجوان فخر کے ساتھ دنیا کو بتا سکتے ہیں کہ پاک افغان سرحد سے دہشت گرد نیٹ ورکس کا صفایا کرنے کے بعد امن و خوشحالی کا ماحول پروان چڑھ رہا ہے. آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ظالم دشمن سے نمٹنے کے بعد اب ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کیلئے ہر دم تیار ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ آج پاکستان دنیا کےساتھ جتنا منسلک ہے اتنا پہلے کبھی نہ تھا. جنرل راحیل شریف نے اپنے خیالات کا اظہار پہلی انٹرنیشنل فزیکل ایجیلیٹی اینڈ کومبیٹ ایفیشینسی سسٹم ( پیسز) کی اختتامی تقریب سے ایک مہمان کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیے ہیں.

ان کا مزید کہناہے کہ پاک فوج کی جسمانی صلاحیتوں اور لڑائی میں مہارت کے نظام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے جہاں انہوں نے ناقابل تسخیر سمجھے جانے والے چیلنجر کا خود اعتمادی کےساتھ سامنا کیا جو صبرو استقامت اور مستقل چوکسی کا تقاضہ کرتے ہیں. جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری کامیابی مکمل طور پر ہمارے نوجوانوں اور افسران کی ذہنی و جسمانی وقت کا مرہون منت ہے.تقریب میں شرکاء سے بطور مہمان خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے نیک نیت اور سمت کے واضح تعین کی بدولت فوجی نوجوانوں نے انتہائی سخت اور محنت طلب آپریشنز کے دوران بھی اپنے بلند حوصلوں اور ہمت کو برقرار رکھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں