1

پاک رینجرز ایم کیو ایم کے بڑے رہنما کے گھر پہنچ گئی، پھر کیا کچھ ہوا؟ اہم خبر آ گئی

پاک رینجرز ایم کیو ایم کے بڑے رہنما کے گھر پہنچ گئی، پھر کیا کچھ ہوا؟ اہم خبر آ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے ایم کیو ایم لندن کی حیدر آباد ایڈ ہاک کمیٹی کے رکن ظفر راجپوت کے گھر چھاپہ مارا اور 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے. ظفر راجپوت گھر پر موجود نہ تھے. تفصیلات کے مطابق تلک چاڑی میں واقع ظفر راجپوت کے گھر میں رات گئے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے چھاپہ مارا. اس دوران 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ظفر راجپوت گھر پر موجود نہ تھے. پچھلے دنوں ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے رکن ظفر راجپوت کے علاقہ مون خان کو بغاوت کی دفعات کے تحت حراست میں لے لیا گیا تھا، لیکن عدالت مین دونوں رہنماؤں کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا. مومن خان کو پولیس نے عدالت سے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا جبکہ ظفر راجپوت عدالت کے اندر موجود نہ تھے جس کی وجہ سےانہیں گرفتار نہ کیا جا سکا.

خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر پہلے ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے رہنما حسن ظفر عارف کو بھی پریس کلب کے باہر حراست میں لے لیا گیا تھا. تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن کے رہنما ڈاکٹر حسن ظفر عارف کو پریس کلب کے باہر گرفتار کر لیا تھا، ڈاکٹر حسن ظفر پریس کانفرنس کرنے کیلئے کلب کے ایک موٹر سائیکل پر بیٹھے اپنے ساتھیوں کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک رینجرز کی گاڑی آئی اور انہیں موقع پر ہی گرفتار کرکے لے گئی، رینجرز موبائل میں انہیں فرنٹ سیٹ پر 2 اہلکاروں کے درمیان بٹھا کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، جبکہ ان کے دوسرے ساتھی امجد اللہ پریس کلب میں موجود ہیں. پریس کلب مین موجود امجد اللہ خان نے کہا ہے کہ 2 رہنماؤں کی گرفتاری کی وجہ سے آج کی پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں