1

پاک بھارت کشیدگی، ’’مودی تیری‘‘ پاکستانی گلوگار نے گانے میں بھارتیوں کو زبردست پیغام دے دیا

پاک بھارت کشیدگی، ’’مودی تیری‘‘ پاکستانی گلوگار نے گانے میں بھارتیوں کو زبردست پیغام دے دیا

لاہور ( پرائم نیوز) پاکستانی گلوکار علی گل پیر بہترین ہنسی مذاق کی وجہ سے ملک بھر میں پہچانے جاتے ہیں. وہ انتہائی منفرد طریقہ اختیار کرتے ہوئے طنزو مزاخ اور موسیقی کے ملاپ سے موجودہ حالات کو معنی خیز انداز میں پیش کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں جس کی بہترین مثال ان کا ایک گانا وڈیرے کا بیٹا ہے. اس گانے میں انہوں نے طنزو مزاح کے ذریعے پاکستان میں موجود وڈیرہ کلچر کی صحیح معنوں میں تشریح کی ہے. ان کی اس کوشش کو پاکستانیوں نے بہت پسند کیا اور انٹرنیٹ پر اس گانے کو 35 لاکھ 55 ہزار 657 بار دیکھا گیا ہے لیکن اس بار انہوں نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی کو لے کر بھارتی وزیر اعظم پر ایک گانا ’’مودی تیری‘‘ تیار کیا ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی ہر طرف دھوم مچا دی ہے، اس گانے میں علی گل پیر نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی بھارت کو تمام پاکستانیوں کی طرف سے شاندار پیغام دے دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں