1

دوست ملک نے زبردست فون متعارف کرنے کا اعلان کر دیا، خوبیاں‌ جان کر آپ پچھلے تمام موبائل فونز کو بھول جائیں

دوست ملک نے زبردست فون متعارف کرنے کا اعلان کر دیا، خوبیاں‌ جان کر آپ پچھلے تمام موبائل فونز کو بھول جائیں

پجنگ ( پرائم نیوز) چین کی شیاومی کمپنی نے سمارٹ فون کی بھارت کی سی کامرس کا سب سے بڑا سمارٹ فون برانڈ تیار کر لیا ہے، پچھلے دنوں میں 10 لاکھ سے زائد شیاومی موبائل فروخت ہوئے ہیں اور توقع ہے کہ شیاومی بھارت میں مزید سرمایہ کاری کرے گا. چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی شیاومی موبائل فون کمپنی کے ڈائریکٹر لے جون نے بھارتی مارکیٹ کی تازہ ترین پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ماہ کے پچھلے 18 دنوں میں بھارتی مارکیٹ میں شیاومی موبائل 10 لاکھ کی تعداد میں فروخت ہوئے ہیں جس کے بعد چین کے علاوہ بھارت بھی شیاومی موبائل کی سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ شیاومی بھارت میں مزید سرمایہ کاری کرے گا.

دوسری جانب انٹرنیٹ ڈیٹا سروس آئی ڈی سی کے مطابق اس سال جولائی اور اگست کے مہینے میں شیاومی بھارت کی ای کامرس انڈسٹری کا سب سے بڑا برانڈ بنا اور ستمبر میں بھارت کے تیس بڑے شہروں میں شیاومی کے تسیرے بڑے سمارٹ فون کی حیثیت حاصل رہی جو مارکیٹ کا 4-8 فیصد ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں