02

’’اور بے شک اللہ ہرچیز پر قدرت رکھنے والا ہے‘‘ 4 سالہ اس ننھی بچی میں کیا خوبیاں ہیں؟ جان کردنگ رہ جائیں گے

’’اور بے شک اللہ ہرچیز پر قدرت رکھنے والا ہے‘‘ 4 سالہ اس ننھی بچی میں کیا خوبیاں ہیں؟ جان کردنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد (پرائم نیوز) اللہ پاک کی بنائی گئی ہر چیز کمال کی ہے جس میں سب سے زیادہ فضیلت انسان کو دی گئی ہے. مختلف رنگ ، قد کا ٹھ ، زبان و بیان اور دوسرے کئی حوالوں سے انسان کا بغور مطالعہ کیا جائے تواس بات کا احساس ہوتا ہے کہ اللہ پاک کی قدرت کا اندازہ لگانا کسی کے بس کی بات نہیں ہے.

یوں تو اپنے ملک کی زبان کے علاوہ کسی دوسرے ممالک کی زبانوں پر عبور حاصل کرنا کسی عام انسان کے بس کی بات نہں، لیکن اتنی کم عمر میں اس طرح کی کامیابی کے لئے ذہانت اور سیکھنے کا شوق ہو نا بہت ضروری ہے . روس سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ بیلا نامی اس ننھی پری کے پاس دماغی ذہانت کے ساتھ ساتھ تیزی سے سیکھنے کی صلاحیت بھی موجود ہے، جسکی وجہ سے وہ اب 7 قسم کی زبانیں بولتی ہوئی نظر آتی ہے.روس میں ہونے والے رئیلٹی شو میں آنے والی بیلا نے اپنے ملک کی زبان کے علاوہ انگریزی ، جرمن ، فرنچ ، ہسپانوی ، چینی اور عربی زبانوں میں بات چیت کرکے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے. بیلا نے یہ زبانیں صرف دو سال کی عمر میں سیکھنا شروع کیں اور اب اسے ان تمام زبانوں پر عبور حاصل ہے. یہ ننھی پری کئی بار لائیو ٹی وی چینل پر بھی اپنے اس فن کا مظاہرہ کرچکی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں