1

انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا، اہم اسلامی ملک پر حملہ، خون کی ہولی کھیلی گئی، سینکڑوں افراد ہلاک

انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا، اہم اسلامی ملک پر حملہ، خون کی ہولی کھیلی گئی، سینکڑوں افراد ہلاک

بغداد ( پرائم نیوز) عراق کے شمالی شہر موصل میں شدت پنسد تنظیم داعش نے بچوں اور نوجوان لڑکوں سمیت 280 سے زائد افراد کو قتل کر دیا ہے. غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ داعش نے عراق افواج کے حملوں سے بچنے کیلئے بطور ڈھال اغواء کئے گئے 284 بچوں اور نوجوان لڑکوں کو قتل کر دیا ہے. سی این این نے بتایا ہے کہ داعش نے ان افراد کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفنانے کیلئے موصل کے کالعدم ایگری کلچر کالج میں بلڈوزرز سے مدد حاصل کی تاہم سی این این ذرائع کی تصدیق سے انکار کیا ہے. اس سے پہلے اقوام متحدہ کی طرف سے کہا گیا تھا کہ داعش کی طرف سے موصل اور ارد گرد کے علاقوں سے 550 خاندانوں کو اپنے ساتھ لے جانا انتہائی تشویشناک ہے.

خیال رہے کہ عراقی اورکرد فورسز نے موصل سے داعش کا قبضہ چھڑوانے کیلئے کچھ دن پہلے آپریشن کا آغاز کیا تھا جس کے بعد داعش انسانی جانوں کی آڑ میں تحفظ کیلئے سومالیہ گاں سے 200 اور نجافیہ سے 350 خاندانوں کو زبردستی موصل لے آئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں