1

سوزوکی مہران کو بھول جائیں، وہ گاڑی آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا، شاندار خصوصیت کی حامل گاڑی لانچ کر دی گئی، سوزوکی کی طرف سے زبردست خوشخبری

سوزوکی مہران کو بھول جائیں، وہ گاڑی آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا، شاندار خصوصیت کی حامل گاڑی لانچ کر دی گئی، سوزوکی کی طرف سے زبردست خوشخبری

کراچی ( پرائم نیوز) پاک سوزوکی نے 2018ء تک اپنی لوک پروڈکشن کلانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت سوزوکی کی 800 سی سی مہران گاڑی کو 660 سی سی آلٹو گاڑی سے بدل دیا گیا ہے. یہ معلومات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ ( پی ایس ایم سی ایل ) کے دورے کے دوران دی گئی. سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے نئے ماڈل میں عالمی معیار کی حفاظتی خصوصیات کے بارے میں دریافت کیا.

سینیٹ کا یہ وفد سینیٹر ہدایت اللہ، خالدہ پروین، کلثوم پروین اور چوہدری تنویر خان پر مشتل تھا جبکہ وزارت صنعت و پیداوار کے ایڈیشنل سیکرٹری شیر ایوب خان اور انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طارق اعجاز چوہدری بھی وفد کے ساتھ موجود تھے. ذرائع کا کہنا ہےکہ کمپنی نے نئے ماڈل کیلئے پرزوں کی مقامی سطح پر تیاری شروع کر دی ہے. سینیٹ کی قائمہ کمپنی کے دورے کے دوران انہیں سوزوکی کے اگلے آنے والے وقت کے منصوبوں کے بارے میں بھی بریف کیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں