1

’’قدرت کا کرشمہ‘‘ مردہ شخص کو قبر میں داخل کرنے سے پہلے ایسا واقعہ پیش آیا کہ سب لوگ ششدر رہ گئے

’’قدرت کا کرشمہ‘‘ مردہ شخص کو قبر میں داخل کرنے سے پہلے ایسا واقعہ پیش آیا کہ سب لوگ ششدر رہ گئے

قاہرہ( پرائم نیوز) مصر میں گولیاں لگنے سے مبینہ طور پر ہلاک ہونے والے ایک پولیس اہلکار کو مردہ قرار دے دیا گیا تھا جو کہ اچانک زندہ ہو گیا اور لوگ حیران رہ گئے. تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ حال ہی میں مصر میں اس وقت رونما ہوا جب ایک پولیس اہلکار کی تدقین کی تیاری مکمل ہو چکی تھی تو طبی عملے نےاس کا آخری معائنہ کرتے ہوئے اسکی رپورٹ مرتب کرنے کی کوشش کی.

جمعہ کو نہر یونیورسٹی کے ڈاکٹروں نے ابو صویر انویسٹی گیشن پولیس سینٹر کے میجر محمد الحسینی کو گولیاں لگنے سے مردہ قرار دیا تھا. الحسینی اسماعیلیہ کے مقام پر جیل سے فرار ہونے والوں‌ کو گولیوں کو نشانہ بنایا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا. اس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا. میجر محمد الحسینی کے اہل خانہ کو بھی اس کی موت کی اطلاع دے دی گئی.

سرکاری سطح پر اس کی تدفین کی تیاریاں جاری تھیں.پولیس اہلکار کو گولیاں مقامی وقت کے مطابق 2 بجےلگیں تاہم شام 7 بجے اس کی تدفین کا اعلان کیا گیا. جب تدفین کی تیاریاں مکمل کر دی گئیں تو ڈاکٹروں نے اس کے آخری معائنے کے بعد رپورٹ بنانے کیلئے مقتول کی نبض دیکھی تو اس کا دل دھڑکنے کے ساتھ دماغ بھی کام کر رہا تھا. اس پر سب لوگ حیران تھے کہ جس شخص کو کئی گھنٹے سے مردہ کہا جاتا رہا وہ دوباہ زندہ کیسے ہو گیا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں