1

بریکنگ نیوز، پاکستان میں دھماکہ

بریکنگ نیوز، پاکستان میں دھماکہ

ہرنائی ( پرائم نیوز) بلوچستان میں دہشت گردوں نے دھماکہ کر کے موبائل فون ٹاور اڑا دیا جس کے نتیجے میں بہت سے علاقوں کی موبائل فون سروس معطل ہو گئی ہے. تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے کچینہ میں دہشت گردوں نے پہاڑی پر نصب موبائل فون ٹاور کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جس کے باعث موبائل فون سروس بند ہو گئی ہے اور لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں‌آٹھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا. سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں‌ لے لیا اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے تا کہ شر پسندوں کو گرفتار کیا جا سکے.

اپنا تبصرہ بھیجیں