1

پاکستان کے کن کن علاقوں میں بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کر دی

پاکستان کے کن کن علاقوں میں بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کر دی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالا کنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے. فور کاسٹنگ آفیسر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے.

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مالا کنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی. ملک کے متعدد علاقوں میں موسم خشک رہا. سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ 08، کوہاٹ 05، پٹن 06، دیر 02، میرکھانی، کالام، مظفر آباد، پشاوراور راولپنڈی میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی. محکمہ موسمیات کے مطابق بارش نہ ہونے کی وجہ سے موسم میں خنکی کا اضافہ ہورہا ہے جس سے لوگ بخار اور زکام جیسے امراض میں مبتلا ہیں اور یہ صورتحال بارش نہ ہونے کی وجہ سے بگڑ بھی سکتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں