1

دھرنے سے پہلے ہی عمران خان کو بڑی خوشی مل گئی، اہم ترین پارٹی نے شمولیت کا فیصلہ کرلیا

دھرنے سے پہلے ہی عمران خان کو بڑی خوشی مل گئی، اہم ترین پارٹی نے شمولیت کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) مسلم لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت اور پرویز الہیٰ نے کپتان کو بڑی خوشخبری سنادی ہے ان کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے میں تحریک انصاف کے ساتھ شامل ہوگی. پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ہم باقی جماعتوں کو احتجاج میں شرکت کرنے کی دعوت دے رہے ہیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم خود شرکت نہ کریں. پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر کامل آغاز نے پارٹی انتخابات منعقد کروائے، جس میں چوہدری شجاعت حسین بلا مقابلہ صدر جبکہ پرویز الہیٰ پارٹی صدر منتخب ہوئے، دوسری جانب سینئررہنما مشاہد حسین سید پارٹی کی قیادت سے ناراض ہوتے نظر آ رہے ہیں. میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ اگر حکمران سے ملک اور فوج کو بچانا ہے تو ہمیں عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا. ان کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی 16 افراد کی شہادت آج بھی عوام کی شہادت کو فراموش نہیں کیا جا سکتا.

اپنا تبصرہ بھیجیں