1

اپنے جسم کو خوبصورت بنانے کے خواہشمند افراد خوش ہو جائیں، ماہرین نے اہم راز سے پردہ اُٹھا دیا

اپنے جسم کو خوبصورت بنانے کے خواہشمند افراد خوش ہو جائیں، ماہرین نے اہم راز سے پردہ اُٹھا دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) ہرفرد کا شوق ہوتا ہے کہ وہ مسلزبنائے. تقریباً ہر مرد اورعورت کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پرکشش اور حسین نظر آئیں.اوراب طبی ماہرین نے اس کا علاج نکال لیا ہے.یہ دعوی کینیڈا میں ہونے والی تحقیق کے دوران سامنے آیا ہے. میک ماسٹر یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ ثابت ہواکہ مسلز بنانے اور فالتو چربی سے جلد نجات حاصل کرنے کے لیے سخت ورزش بہت ضروری ہے.

اس حوالے سے ماہرین نے 40 نوجوانوں کو 2 گروپوں میں تقسیم کر کے ان کا مطالعہ کیا. دونوں گروپوں کو کم کیلوریز والی غذائیں کھانے اور مہینے میں 6 دن کی ورزش کو عادت بنانے کا مشورہ دیا ہے. جس میں ایک گروپ کو دوسرے گروپ کے مقابلے میں زیادہ پروٹین کا استعمال کرنے کا کہا گیا. طبی ماہرین نے تجرے کے آخر میں دریافت کیا کہ جس گروپ کو زیادہ پروٹین استعمال کرائی گئی ہے ان کے مسلز میں واضح فرق دیکھنے کو ملا ہے جبکہ فالتو چربی بھی کافی حد تک کم ہو گئی ہے. دوسرے گروپ میں مسلز تو نہیں بڑھے مگر اس میں کوئی کمی بھی دیکھنے کو نہیں ملی جبکہ چربی کافی حد تک کم ہوتی دکھائی دی ہے.

محقیقین نے تسلیم کیا ہے کہ یہ کافی سخت عمل ہے، ہم بس دیکھنا چاہتے ہیں کہ لوگ کتنی تیزی سے بہتر جسمانی ساخت میں آ جاتے ہیں، ان کے مسلز بہتر اور فٹنس بہتر ہوتی ہے. ان کا کہنا ہے کہ ورزش خاص طور پر وزن اٹھانا اور مسلز کو سگنل دیتے ہیں کہ اب اضافہ ہونا چاہیئے، چاہے کھانے کی مقدار میں کمی کیوں نہ کر دی ہو. تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس طریقہ کار کو زیادہ لمبے دورانیے تک اپنانا چاہیئے اور ایک ماہ سے زائد اس پر عمل کو معمول بنانا چاہیئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں