1

ایساجادوئی پھل جو دنوں میں ہی خون کی کمی کو دور بھگائے… ماہرین کی شاندار تحقیق

ایساجادوئی پھل جو دنوں میں ہی خون کی کمی کو دور بھگائے… ماہرین کی شاندار تحقیق

اسلام آباد (پرائم نیوز) آلوبخارا شوق سے کھایا جانے والا پھل ہے.اسے پکانے یا سکھانےکے بعد بھی استعمال کیا جا سکتا ہے. آلو بخارے کو انگریزی میں Prune کہا جاتا ہے. بخار اور بیماری کے بعد منہ کا ذائقہ اچھا بنانے کیلئےآلو بخارے کا استعمال کیا جاتا ہے. دوسرے ممالک میں اس پھل کے کھانے بنائے جاتے ہیں جو بہت ذائقہ دار ہوتے ہیں. آلو بخارا کو بھارت اورپاکستان میں دوائی کے طور پر استمعال کیا جاتا ہے.اس پھل میں چکنائی، پروٹین، وٹامن اے، بی، سی، کے اور ای شامل ہیں. اس کے علاوہ آلوبخارے میں کیلشیم، آئرن، پوٹاشیم،سوڈیم اورمیگنیشم بکثرت پائے جاتے ہیں. براؤن اوربلیک رنگ کی شکل کا یہ پھل اینٹی آلسیڑنٹ پر مشتمل ہے.

آلو بخارا کینسر کے علاج کیلئے بھی بہت فائدہ مند ہے. یہ دماغ کو بھی تیز کرتا ہے. یہ کولیسڑول کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے .اور جگر کی بیماریوں سے بھی تحفظ بخشتا ہے. اس میں پوٹاشیم وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے جسکی وجہ سے یہبلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے. ہڈیوں کے علاج کیلئے اس کا زیادہ استمعال کیا جاتا یے. آلوبخارا بدہضی ، قبض کی شکایت کو بھی دور کرتا ہے.اس کے شربت سے گرمی کے دنوں میں توانائی ملتی یے.طبی ماہرین کے مطابق آلو بخارے کے استمعال سے خون کی کمی دور ہوجاتی ہے.اور یہ چھاتی کے کینسر کو بھی ختم کرتا ہے. شوگر کے مریض بھی اسے بنا کسی ڈر کے کھا سکتے ہیں.

آلو بخارے کا استمعال بالوں ، جلد ، اور بینائی کیلئے بھی مفید ہے.گرمیوں میں آلو بخارے کا شربت نہ صرف گرمی دور کرتا ہے بلکہ تازہ دم اور توانائی بھی فراہم کرتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں