1

اکتوبر بھی ختم ہونے کو ہے، سردی کب آئے گی؟ ماہرین کے تہلکہ خیز انکشافات

اکتوبر بھی ختم ہونے کو ہے، سردی کب آئے گی؟ ماہرین کے تہلکہ خیز انکشافات

کراچی ( پرائم نیوز) عالمی سطح پر 2016 گرم ترین سال ہونے کا ریکارڈ قائم کرے گا جس سے پاکستان بھی متاثر ہوگا، اگلے 3 ماہ درجہ حرارت معمول سے ایک سے 2 ڈگری زیادہ رہے گا. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2016 گرم ترین سال رہے گا، دسمبر کے وسط تک بارشوں کا امکان انتہائی کم ظاہرہو رہا ہے، سردیاں تاخیر سے آئیں گی، گندم کے کاشتکار بھی متاثر ہوں گے. موسم سرما کا آغاز اس سال تاخیر سے ہو گا، اکتوبر سے دسمبر کے وسط تک بارشوں کے امکانات انتہائی کم ہیں، برف باری کا معمول بھی بُری طرح متاثر ہو رہا ہے.

ڈی جی محکمہ موسیمات ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ یہ گلوبل وارمنگ کا ٹرینڈ ہے جو ہیٹ کو سسٹم میں ایڈ کر رہا ہے، اگلے 2، 3 ماہ بارش کے اعتبار سے خشک ہوں گے، ان کا مزید کہنا ہے کہ درجہ حرارت بھی ایک دو ڈگری زیادہ رہے گا، اس سال سردیاں تاخیر سے آئیں گی، بارشوں کا معمول متاثر ہونے سے بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا. جب بارشیں تاخیر سے آئیں گی تو اس وقت تک گندم کی کاشت کا وقت گزر جائے گا، اس سے نمٹنے کیلئے زمین سے پانی کھینچا جائے گا تو زیر زمین پانی مزید نیچے چلا جائے گا، اس سلسلے کو بڑھنے دیا گیا تو آنے والے دنوں میں پانی کی بری طرح کمی کا سامنا کرنا ہوگا. سرما کی بارشیں کب برسیں گی، سردی اپنے عروج پر کب ہو گی؟ ڈی جی میٹ نے کہا ہے کہ 3 ماہ سے زیادہ کی پیشن گوئی ممکن نہیں، نومبر میں ہی کچھ اندازہ ہو پائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں