1

مصباح الحق نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، شاندار کارکردگی سے شائقین کے دل جیت لیے

مصباح الحق نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، شاندار کارکردگی سے شائقین کے دل جیت لیے

ابو ظہبی ( پرائم نیوز) قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی طرف سے کپتانی کا فریضہ سر انجام دیتے ہوئے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا عمران خان کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے.

2010ء میں ٹیم کی قیادت سنبھالنے والے مصباح الحق 48ویں ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں جن میں سے 20 میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے. مصباح الحق سے پہلے لیجنڈ آل راؤنڈر عمران خان کو پاکستان کی طرف سے بطور کپتان زیادہ ٹسیٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا جنہوں نے 1982ء سے 1992ء کے دوران 48 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کا اعزاز حاصل کر کے 14 ٹیسٹ میچز جیتے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں