1

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم ترین رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم ترین رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پی ٹی آئی کو بڑے نقصان سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے، بیرون ملک میں مقیم امریکہ سے ماہانہ تقریباً 36 لاکھ سے زائد رقم بھجوانے والے اور کویت سے تین سالوں کے درمیان تقریباً 4 ارب سے زائد رقم بھجوانے والے ساتھ چھور گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو چندہ بھجوانے والے بڑے نام اچانک پارٹی کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ اب وہ پیسہ جسٹس (ر) وجیہ الدین کی سرپرستی میں بننے والی پارٹی (عام اتحاد) پر لگائیں گے، جس کا اعلان 10 نومبر کو متوقع ہے. جس کی تیاریاں عروج پر ہیں. پی ٹی آئی پر پیسہ لگانےوالوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب یہ پیسہ جسٹس (ر) وجیہ الدین کی پارٹی پر لگایا جائےگا. دوسری طرف سب سے زیادہ پارٹی پر پیسہ لگانے والوں میں جہانگیر ترین اور علیم خان بھی پیچھے ہٹ گئے ہیں جس کی وجہ سے عمران خان کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں