1

معروف ادیب و مذہبی شخصیت کا انتقال ہو گیا

معروف ادیب و مذہبی شخصیت کا انتقال ہو گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان کے معروف ادیب و مذہبی شخصیت کا انتقال ہو گیا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف ادیب و مذہبی شخصیت حضرت میاں محمد سعید 90 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں، مرحوم محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر تھے، انہوں نے 12 کتابیں تحریر کیں. جن میں ان کی مشہور کتب حب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سانحہ کربلا و بلا لا اف خطاب شیر ربانی تھیں، ان کے کالم کئی اخباروں میں چھپتے، ان کے پانچ بیٹے ہیں. ڈاکٹر عبدالقدیر خان، جبارمرزا، غلام عبدالستار عاصم، ڈاکٹر وزیر حسین شاہ، عبدالغفور منہاس، محمد حفیط اللہ چوہدھری اور دیگر لوگوں نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کیلئے دعائے مغفرت بھی کی، انہوں نے کہا تھا کہ میاں سعید نے ہمیشہ خدمت خلق اور نیک کاموں میں اپنی زندگی گزاری ہے، وہ ہمیشہ بھلائی کا علم لوگوں تک پہنچاتے رہے اور انہوں نے انسانیت کی خدمت میں بھر پور حصہ لیا، دعا ہے کہ اللہ انہیں اپنے اجوارحمت میں جگہ دے، ان کو مقامی قبرستان میں دفن کیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں