1

بھارت کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج نے بھی منہ توڑ جواب دے دیا

بھارت کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج نے بھی منہ توڑ جواب دے دیا

راولپنڈی ( پرائم نیوز) لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ اور بھارت کی طرف سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے. آی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی. آئی ایس پی آر کی طرف سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے شمال پر چک امرو کو نشانہ بنایا ہے. فائرنگ کا تبادلہ صبح 9 سے 9:30 تک جاری رہا، پنجاب رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا. آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں