1

راتوں رات شہرت پانے والے’’ ارشد چائے والا‘‘ کے بارے یہ کیا خبر آ گئی؟ اب یہ کام نہیں کروں گا، بیان نے سب کو حیران کر دیا

راتوں رات شہرت پانے والے’’ ارشد چائے والا‘‘ کے بارے یہ کیا خبر آ گئی؟ اب یہ کام نہیں کروں گا، بیان نے سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) سوشل میڈیا پر راتوں رات شہرت پانے والے ارشد چائے والا کے بارے میں ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے. تفصیلات کے مطابق ارشد خان نے چائے بیچنے سے انکار کر دیا ہے. اس نے کہا ہے کہ اب چائے بیچتے ہوئے شرم آتی ہے. اس کا کہنا ہے کہ اب بڑی بڑی کمپنیوں کیلئے کام کروں‌گا. ایک نجی ٹی وی بات کرتے ہوئے ارشد خان کا کہنا ہے کہ اب چائے بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے بلکہ اس کو کئی بڑی کمپنیوں نے سپانسر شپ دینے کا وعدہ کیا ہے اور کئی بڑے لوگوں نے اس کو اپنے ساتھ بڑے بڑے دفتروں میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے. اس کا مزید کہنا ہے کہ اب ماڈلنگ کروں گا اور اس کا شوق مجھے بچپن ہی سے تھا.

راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے ارشد چائے والا کے فینز کی تعداد روز بروزبڑھتی جا رہی ہے. کبھی کوئی پروپوز کر رہا ہے تو کوئی ان دلکش کی آنکھوں کی تعریف کرتا ہے. امریکہ اور بھارت میں بھی اس کے چرچے ہونے لگے ہیں. پاکستان بھر میں تقریباً ہر فرد کا موضوع بنے ہوئے ہیں.

تازہ ترین خبروں کے مطابق پاکستانی سپر ماڈل نادیہ حسین نے ارشد خان کو مشورہ دیا ہے کہ اسے لڑکیوں کے معاملے میں اجتناب کرنا ہوگا. نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ اگر ارشد خان فیشن اور گلیمر کی دنیا میں شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے اور بلندیوں کو چھونے کا خواہمشند ہے تو اسے آزاد خیال ہونا ہو گا. ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ خواتین سے دور رہے اور پر وقار انداز میں اس انڈسٹری میں انٹری دے.

اپنا تبصرہ بھیجیں