1

اہم اسلامی ملک پر حملے کی تیاریاں عروج پر، بڑا ملک فوج کو تیار کرنے میں‌ مصروف

اہم اسلامی ملک پر حملے کی تیاریاں عروج پر، بڑا ملک فوج کو تیار کرنے میں‌ مصروف

اسلام آباد ( پرائم نیوز) نیٹوکو موصول ہونے والی تازہ ترین خفیہ اطلاعات کےمطابق روس شام کے شہر حلب میں حملے کا ارادہ کر چکا ہے جس کیلئے فوجی قوت کو جمع کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں. تفصیلات کے مطابق نیٹو نے کہا ہے کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق روس شام کے شہر حلب پربڑے حملے کی تیاری میں‌مصروف ہے. شمالی اوقیانوس کے فوجی اتحاد نیٹو کے ایک سینئر سفارتکار کا کہنا ہے کہ مغربی انٹیکی جنس اداروں کو حاصل ہونے والی معلومات سےمعلوم ہوتا ہے کہ روس شام کے جنگ سے تباہ حال شہر حلب پر ایک بڑے حملے کیلئے بحری قوت مجتمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے. اس سلسلے میں روس کا ایک جنگی بحری بیڑہ اور دیگر جنگی کشتیاں شام کے ساحل کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں.

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق غالب کا امکان ہے کہ روس مشرقی حلب پر فیصلہ کن اور انتہائی خطرناک حملے کیلئے بحری قوت کا مجتمع کر رہا ہے. نیٹو کے سفارت کار نے امریکی خبر رساں ادارے کو کہا ہے کہ سرد جنگ کے بعد پہلی بار روس نے اپنا ایک بحری بیڑہ شمالی شام کے ساحل پر لنگر انداز کیا ہے کہ کئی جنگی جہاز البلصیق کے مقام پر منتقل کیے گئے ہیں. سفارتکار نے کہا ہے کہ روسی بحریہ کی اس نقل و حرکت کا مقصد دوستانہ ماحول نہیں بلکہ روس حلب پر اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کیلئے سمندر سے بڑے حملے کی تیاری کرنا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں